کراچی: پولیس کا بی ایل ایف رکن کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

864

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے پولیس نے بلوچ آزادی مسلح تنظیم سے تعلق رکھنے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف ) کے سرگرم رکن شفیع محمد کو اسلحہ و بارودی مواد سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کراچی اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے جبکہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ سعید آباد میں پولیس پر حملے کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے سوتیلے بھائی کی سرپرستی میں تنظیم میں سہولت کاری کرتا تھا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔