بلوچستان کے علاقے میں آج علی الصبح پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کیا ہے جس میں گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹر حصہ لے رہےہیں۔
ٹی بی پی کو ذرائع نے بتایا کہ کوہلو و سبی کے پہاڑی سلسلے فوجی آپریشن کی زد میں ہیں جبکہ سبی کینٹ سے آٹھ کے قریب گنشپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کی آمد و رفت جاری ہے۔
حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کی ہے تاہم علاقائی ذرائع کے مطابق کاہان و گردنواح میں آپریشن کی جارہیہے۔
خیال رہے گذشتہ دنوں کاہان میں پاکستان فوج کے ایک گاڑی پر بم حملے کے نتیجے پاکستان فوج کے کیپٹن فہد سمیت آٹھ اہلکار ہلاکو تین زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے کاہان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسیساختہ بم سے دھماکے میں اہلکار ہلاک ہوگئے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی۔ تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائیبی ایل اے کے اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (ایس ٹی او ایس) نے سرانجام دی۔
قبل ازیں تربت، کوگدان میں ایک مسلح حملے میں پاکستان فوج کے قافلے میں شامل گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں حکام نےصوبیدار سمیت پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔
کاہان میں آج فوجی آپریشن کے حوالے تاحال حکام نے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔