کابل میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

345

میڈیا نامہ نگاروں نے اتوار کی صبح خبر دی ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل شہر سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

دارالحکومت کے رہائشیوں نے دھماکے کی جگہ کا تعین کابل کے ہوائی اڈے سے 80 میٹر کے فاصلے پر کیا، یہ وہ گلی ہے جہاں وزارتداخلہ کا ہیڈکوارٹر واقع ہے۔

طالبان کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی تکور نے بتایا کہ آج صبح فوجی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا جسمیں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

قبل ازیں افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ کابل ایئرپورٹ کے قریب ہوا۔