ڈھاڈر میں موبائل ٹاور تباہ

327
تصویر: بی ایل ایف میڈیا، آشوب

بولان کے علاقے ڈھاڈر میں ایک اور موبائل ٹاور کو تباہ کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جبکہ مشینری کو نذرآتش کردیا جس کے بعد مذکورہ علاقے میں موبائل فون سروس معطل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل گذشتہ دنوں ڈھاڈر ہی کے علاقے میں ایک موبائل ٹاور کو نامعلوم افراد نے تباہ کردیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشنآرمی نے قبول کی تھی۔

تنظیم کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مواصلاتی کمپنیوں پر پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ وہ قابضپاکستانی فوج کی ایماء پر ٹاوروں کی تنصیب و دشمن کی سہولت کاری ترک کردیں۔