پنجگور پولیس تھانے پر دستی بم حملہ

218

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں منگل کی شب نامعلوم افراد نے پولیس تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا-

تفصیلات کے مطابق ضلع میں پنجگور میں گیراج روڑ پر واقع پولیس تھانے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم حملے میں پولیس تھانے کے سامنے موجود اے ٹی ایف فورس کی گاڑی سمیت دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کسی قسم کی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں-

دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر راستوں کی ناکہ بندی اور سخت چیکنگ شروع کر دی ہے –

خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجگور شہر اور گردونواح میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری بلوچستان میں سرگرم آزادی پسند مسلح تنظیموں نے قبول کیے ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ابتک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-