بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنماؤں نے پاکستان میں تعینات جرمن سفیرسے ملاقات کرتے ہوئے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں پرمعلومات فراہم کیے۔
تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کے مطابق اس ملاقات میں بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔
جبکہ ملاقات میں لاپتہ افراد کی لواحقین بھی شامل تھے۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرچکا ہے۔
بلوچ قوم دوست پارٹیاں اور انسانی حقوق کی تنظمیں بلوچ سیاسی کارکنوں اور طلبا کی جبری گمشدگیوں کا زمہ دار پاکستانیسیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کو ٹھراتے ہیں۔