وٹس ایپ میں ایک اور سیکورٹی فیچر کا اضافہ

673

ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ میں اگست 2021 ‘ویو ونس’ کا فیچر موجود ہے
اس فیچر کے تحت بھیجی جانیوالی تصویر یا ویڈیو ایک بار کھلنے کے بعد چیٹ سے مکمل طور پر غائب ہوجاتی ہے۔

مگر اس فیچر میں ایک سکیورٹی کمزوری موجود تھی اور وہ تھی ویو ونس کے تحت بھیجی جانے والی تصاویر کا اسکرین شاٹ لینا ممکن تھا۔

مگر اب میٹا کی زیرملکیت ایپ نے اس فیچر کو زیادہ بہتر بناتے ہوئے میسجز کے اسکرین شاٹ لینا ناممکن بنا دیا ہے واٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ اب ویو ونس کے تحت بھیجے جانے والے میسجز کے اسکرین شاٹس لینا ممکن نہیں ہوگا۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جارہا تھا اور اسے اکتوبر 2022 میں بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا۔تاہم اب اس نئے فیچر کو صارفین کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے-

کمپنی کے مطابق اگر اب کوئی صارف ویو ونس کے تحت بھیجے گئے کسی میسج کا اسکرین شاٹ لینے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو اسکرین بلیک ہوجائے گی یہاں تک کہ تھرڈ پارٹی ایپ سے بھی ایسے پیغامات کا اسکرین شاٹ لینا ممکن نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ ویو ونس کو متعارف کراتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اس فیچر کو حساس معلومات جیسے وائی فائی پاس ورڈ کی تصویر بھیجنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے مگر اسکرین شاٹ لینے کے باعث صارفین کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا جس کی روک تھام اب کی جارہی ہے-