نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 40 لاشیں نکال لی گئیں: حکام

367

محکمہ ہوابازی کے حکام کا کہنا ہے کہ نیپال کے مغربی علاقے پوکھارا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوا گیا ہے جس میںکم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

نیپال کے محکمہ ہوابازی کے ترجمان جگناتھ نرولا کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے حادثے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم انہوں نے اتنا ہی کہا کہموسم صاف تھا۔

تباہ ہونے والے طیارے میں کل 72 افراد سوار تھے جن میں 10 غیرملکیوں سمیت 68 مسافر اور عملے کے چار ارکان شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق محکمہ ہوابازی کے ترجمان جگناتھ نرولا بتایا ہے کہ حادثے میں اب تک 40 افراد کی لاشیں نکاللی گئی ہیں۔

یٹی ایئر لائنز کے ترجمان سدرشن برٹولا کے مطابق طیارہ وسطی نیپال میں پرانے اور نئے پوکھارا ہوائی اڈوں کے درمیان اتوار کیصبح گر کر تباہ ہوا۔

نیپال کی فوج کے ترجمان فوج کے ترجمان کرشنا بھنڈاری نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ سینکڑوں امدادی کارکنان جائےحادثہ پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہطیارہ ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے جبکہ مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر حادثے کے مقام کی چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں تباہ ہونے والے طیارے سے دھواں اٹھتےدیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس کے قریب ہی لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

ٹوئٹر پر ایک اور ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جو بظاہر اس طیارے کے گرنے سے چند لمحوں پہلے کی ہی، تاہم تاحال اس ویڈیو کیتصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

حکام کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس حادثے میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ امدادی کارکن زندہ یا مردہمسافروں کو نکالنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق طیارے میں سوار 72 مسافروں میں 10 غیرملکی شہری بھی شامل ہیں۔

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال داہل نے حادثے کے بعد کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہمالیہ کے دامن میں واقع اس ملک میں دنیا کے سب سے دور دراز اور مشکل ترین رن وے ہیںجو برف سے ڈھکی چوٹیوں کے پیچھے چھپے رہتے ہیں اور قابل پائلٹوں کے لیے بھی ایک چیلنج بھی ہیں۔

مئی 2022 میں نیپالی کیریئر تارا ایئر کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں میں سوار تمام 22 افراد 16 ہلاک ہو گئےتھے۔

مارے جانے والے مسافروں میں 16 نیپالی، چار انڈین اور دو جرمن شامل تھے۔

پی آئی اے کا بھی ایک طیارہ 28 ستمبر 1992 میں نیپال میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار تمام 167 مسافر اور عملے کےارکان مارے گئے تھے۔