نوکنڈی میں پانی کا بحران

151

بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں پانی بحران شدت اختیار کرگیا۔

گذشتہ ایک ہفتے سے سخت سردی میں بھی پانی ناپید ہوچکی ہے علاقہ مکین پانی کے حصول کیلیے سرگرداں ہیں۔

تحصیل نوکنڈی میں دو بڑے واٹر سپلائی کے باوجود شہری پانی پانی کو ترس رہے ہیں۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گھٹ واٹر سپلائی گزشتہ ایک مہینے سے آزاد لانڈھی تک محدود ہے جس کو بھی استطاعت ہے وہ آزاد لانڈھی سے اپنے لیے پانی لائے اور دوسری جانب بوٹگ واٹر سپلائی جرنیٹرز کی خرابی اور پائپ لائن کے ٹوٹنے کے سبب گزشتہ ایک ہفتے سے مکمل بند ہے۔

جس سے پانی کا ایک قطرہ بھی نوکنڈی پی ایچ ای ٹینکیوں میں نہیں مل سکے گا شہری پانی کیلئے سخت سردی میں پریشان اور سرگردان ہیں پی ایچ ای کے نمائندے سفید ہاتھی بنے بیٹھے ہیں جنھیں عوام کی پریشانی کیلیے کوئی سروکار نہیں ہے۔

ایلیان نوکنڈی نے ڈی سی چاغی سے نوٹس لینے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھٹ اور بوٹگ واٹر سپلائی کو جلد بحال کریں بصورت دیگر نوکنڈی عوام آرسی ڈی شاہراہ کو پانی کی بحالی تک بلاک کرینگے اور اسکی تمام تر ذمہ داری پی ایچ پر عائد ہوگی۔