نوکنڈی میں روڈ حادثہ، تین افراد جانبحق

142

بلوچستان کے علاقے نوکنڈی میں پیش آنے والے روڈ حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

حادثہ نوکنڈی کے علاقے عیسی طاہر لانڈی کے قریب ایرانی ساختہ زمیاد اور کار گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔

حادثے میں جانبحق ہونے والوں کی شناخت محمد حیات، نعمت اللہ اور ایاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے میں مرنے والوں کا تعلق نوشکی احمد وال اور خاران سے بتایا جارہا ہے۔ تینوں لاشوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔