منصور بلوچ کے گھر پر چھاپہ جبر کا تسلسل ہے۔ بی ایس او ( پجار )

258

بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں گذشتہ رات شال زون کے صدر منصور بلوچ کے گھر واقع کرانی روڈ پہ چھاپے اور گھروں کی تلاشی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو کسی صورت قبول نہیں کرتے، سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو ہراساں کرنے کے عمل کو روکنا ہوگا ترقی اور خوشحالی کے نام پہ ہمارے عزتوں کے ساتھ کھلواڑ ہے جس کا اس سے قبل بھی تنظیمی ذمہ داروں نے خدشہ ظاہر کیا تھا اور یہی عوامل ہی بلوچستان کے حالات کے خرابی کے ذمہ دار ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وندر زون کے صدر تابش وسیم بلوچ کے شہادت کے بعد ہمارے دوستوں کو فون کرکے دھمکایا گیا ہمارے دوستوں کو خوفزدہ کرکے آئینی حقوق سے دستبردار کرنے کی کوشش کی جس کا مقابلہ کررہے ہیں اور ایسے بزدلانہ کاروائیوں سے امن کے نام پہ جنگ اور کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی نا کرنا ان افراد کی حوصلہ افزائی اور عوام کی حوصلہ شکنی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منصور بلوچ کے گھر پہ چھاپے کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی ہو ایسے بربریت کے خلاف کسی صورت خاموش نہیں رہینگے ۔