بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی فوج کے ایک گاڑی کو نامعلوم افراد نے بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ فورسز کے قافلے کو دوکوپ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں فورسز کے جانی ومالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔
مذکورہ علاقوں میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں جہاں مختلف نوعیت کے حملوں میں فورسز کو جانی و مالی نقصاناتکا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔