مشکے حملوں تین اہلکار ہلاک کیے – بی ایل ایف

380

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے مشکے میں پاکستانی فوج کی دو چوکیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ  16 جنوری کی شام مغرب کے وقت سرمچاروں نےوادی مشکے کے علاقے جکی میں قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو فوجی اہلکارہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ایک گھنٹے بعد سرمچاروں نے ملشبند میں بھی پاکستانی فوج کی چوکی پر اسنائپرسے ایک اہلکارکوہلاک کرنے کے بعد چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو مزید جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ ان حملوں میںدشمن فوج کو جانی نقصان کے ساتھ مالی نقصان پہنچایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔