مستونگ و کوئٹہ سے لاشیں برآمد

391

مستونگ سردی سے ٹھٹر کر ذہنی معذور شخص جان کی بازی ہارگیا-

اطلاعات کے مطابق مستونگ کھڈکوچہ کے رہائشی ظہور احمد ولد مولوی عبدالغنی جس کا دماغی توازن درست نہیں تھا، جو گزشتہ چند روز سے لاپتہ تھا، کی لاش آج آماچ ڈیم سے ملا ہے-

مستونگ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص کی موت شدید سردی کے باعث ہوئی ہے-

دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے مری آباد قبرستان کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش ملی جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا انتظامیہ کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے-

لاش ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہے-