مستونگ: نصیب اللہ نامی نوجوان جبری لاپتہ

515

بلوچستان کے ضلع مستونگ سے جمعہ کے روز ایک نوجوان نصیب شاہوانی لاپتہ ہوگئے۔

تفضیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مستونگ کے بازار سے نصیب اللہ ولد بختاور شاہوانی کو جبری گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا ۔

لواحقین نے حکام بالا سے نصیب اللہ کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں رواں ہفتے تین افراد لاپتہ جبکہ تین مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظمیں اور بلوچ قوم پرست جماعتیں بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور مسخ شدہ لاشوں کا ذمہ دار پاکستانی فورسز کو ٹھہراتے ہیں۔