مستونگ: اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مسلح حملہ، لیویز اہلکار ہلاک

512

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک لیویز اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیویز تھانہ ولی خان کی حدود میں ولی خان بائی پاس پر نا معلوم افراد نے لیویز فورس کی گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد اکبر نامی لیویز اہلکار ہلاک جبکہ لیویز تھانہ ولی خان کے نائب رسالدار ظاہر کرد زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ لاش اور زخمی نائب رسالدار کو نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔