مزنبند میں فوجی آپریشن، مسلح جھڑپوں کی اطلاعات

531
فائل فوٹو

دشت مزن بند میں فوجی آپریشن جاری، دو مقامات پر فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت کے پہاڑی علاقے مزن بند میں گذشتہ تین دن سے پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز دشت کے علاقے نوکیں راہ سے مزن بند میں داخل ہوچکی ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نوکیں راہ، تگرد توگ، آسکانی گر، کرپاسی اور قادربخش کلگ میں پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد  آپریشن کررہی ہیں جبکہ قادربکش کلگ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج بھی نوکیں راہ میں فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے جسکے نتیجے میں فورسز کے اہلکاروں کی جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

تاہم پاکستان فوج کے حکام نے تاحال فوجی آپریشن و جھڑپوں کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔