شاہرگ میں فورسز پر بم حملہ

449
file photo

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پاکستانی فورسز کو ایک بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شاہرگ میں فورسز کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں پر اس وقت بم حملہ کیا گیا جب وہ گیلانی کے علاقے سے گذر رہے تھیں۔

دھماکے کے نتیجے میں فورسز اہلکاروں کے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

ہرنائی سمیت گردنواح میں پاکستانی فورسز کو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں انہیں جانی و مالی نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں جبکہ ان حملوں میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی رہی ہے۔

شاہرگ ہی کے علاقے میں گذشتہ سال مسلح افراد نے مرکزی شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے پاکستان فوج کے دو اہلکاروں کو حراست میں لیا تھا جبکہ مغویوں کی بازیابی کیلئے آپریشن میں مصروف پاکستان فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو بھی مار گرایا تھا جس میں سوار تمام چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی تاہم آج ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔