سندھ سے پنجاپ جانے والی بجلی ٹرانسمیشن کو حملے میں تباہ کیا – ایس آر اے

451

سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم ایس آر اے پنجاب جانے والی ہائی ٹرانسمیشن لائینوں کو مانجھند (جامشورو) کے قریب کھانوٹھ کے علاقے میں بم حملوں میں نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے-

ترجمان کے مطابق سندوھودیش روولیوشنری آرمی نے آج صبح مانجھند (جامشورو) کے قریب کھانوٹھ کے علاقے میں پنجاب جانے والی 500KV ہائی ٹرانسمیشن لائین کو حملے کا نشانہ بنایا۔

سوڈھو سندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب سندھ وطن پر جبری قبضہ کرکے سندھ کے وسائل کی لوٹ مار کررہا ہے اس لیئے سندھ سے لوٹ کر  پنجاب جانے والی تمام رسد و سپلائی لائین ایس آر اے کے نشانے پر ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا ایس آر اے سندھ کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے ۔