سبی میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی آر جی

332

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب مقبوضہ بلوچستان کی علاقے سبی کے قریب ناڑی گاج کے مقام پر پاکستانی سکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے کے بعد چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں دشمن کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔