سبی سے نوجوان جبری لاپتہ

355

سبی سے کاؤنٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ نے نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق منگل کی شب  بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے گزی سے کاؤنٹر ٹیرزم ڈپارٹمنٹ اور خفیہ اداروں کے اہلکاروںنے تشدد کے بعد زخمی حالت میں نوجوان کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے نوجوان منظر عام پر نہیں آسکاہے

لاپتہ نوجوان کی شناخت رضا محمد ولد شیر محمد مگسی کے نام سے ہوئی ہےذرائع کے مطابق دو سال قبل مذکورہ نوجوان کے دوبھائیوں کو بھی پاکستانی فورسز نے قتل کردیا تھا

یاد رہے کہ سی ٹی ڈی نے اس سے قبل بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کی گرفتاری یا مقابلے میں مارے جانے کا دعویٰکیا ہے ماضی میں اس نوعیت کے واقعات میں گرفتار یا مقابلے میں مارے جانے والوں کی شناخت پہلے سے لاپتہ یا زیر حراست افرادکے طور پر ہوئی ہے۔