رونالڈو کے بعد میسی کا سعودی کلب میں آمد متوقع

341

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر کے ساتھ ملینز ڈالر سالانہ معاہدے کے بعد اب فٹبال کے ایک اور اسٹار لیونل میسی کی سعودی کلب میں شمولیت کے بارے میں بازگشت سنائی دینے لگے ہیں۔

النصر میں کرسٹیانو رونالڈو کی آمد کے بعد، مقامی حریف الہلال مبینہ طور پر لیونل میسی پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

ہسپانوی خبر رساں ادارے Mundo Deportivo کے مطابق النصر کے اہم حریف الہلال رونالڈو کے طویل مدتی حریف میسی کی کلب میں آمد چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الہلال ارجنٹائن کے لیجنڈ کو سالانہ 300 ملین ڈالر کی بھاری تنخواہ کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ میسی کا سعودی عرب کے ساتھ پہلے سے ہی تعلق ہے۔ میسی اس وقت سعودی عرب کے سیاحتی سفیر ہیں۔

خیال کیا جارہا ہے کہ سعودی ریاست الہلال کی مالی مدد کرے گی تاکہ ان کے لیے میسی کو دستخط کرنے کا بہترین موقع مل سکے۔ سعودی ریاست کا خیال ہے کہ فٹ بال کے دو بڑے ستاروں کے ہونے سے سعودی فٹ بال لیگز کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وہیں رونالڈو اپنا ڈیبیو میسی کی PSG ٹیم کے خلاف کر سکتے ہیں، جو النصر اور الہلال کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کے لیے مشرق وسطیٰ کا سفر کرنے والے ہیں۔ جبکہ منیجر روڈی گارشیا نے کہا ہے کہ رونالڈو کا النصر ڈیبیو 22 جنوری کو ہوسکتا ہے جب وہ سعودی پروفیشنل لیگ میں الاتفاق سے مقابلہ کریں گے۔