داعش نے بدھ کے روز کابل میں افغان دفتر خارجہ کے دفتر کے باہر خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
داعش کی ایجنسی ‘اعماق’ نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے ذریعے سے بتایا کہ داعش خراسان نے افغان وزارت خارجہ کے باہر خودکش دھماکا کیا۔
افغان پولیس کے مطابق دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
داعش کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب افغان طالبان اور غیر ملکی سفارتکاروں کا ایک وفد افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال سے متعلق مذاکرات کر رہا تھا۔