خضدار میں بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

332

بلوچستان کے ضلع خضدار میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے مہران پمپ کے قریب دھماکے میں ایک شخص آفتاب شاہ سکنہ خضدار شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کے بعد فورسز و پولیس نے جاہ وقوعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں مذکورہ شخص کا ایک ہاتھ شدید متاثر ہوا ہے جبکہ خضدار میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اس کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔