خضدار: لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

526

بلوچستان کے ضلع خضدار سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے-

تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے تحصیل زہری کے پہاڑی علاقے سیاہ کوہ سے مقامی افراد کو ایک نوجوان کی لاش ملی جنہوں نے بعد میں زہری انتظامیہ کو اطلاع دی-

مقامی انتظامیہ نے لاش تحویل میں لیکر زہری نورگامہ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں لاش کی شناخت عبدالواحد ولد محمد حسن لوٹانی کے نام سے ہوئی ہے جو 35 دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا۔

انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا ہے، تاہم نوجوان کی گمشدگی و ہلاکت کے تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکے-