خضدار: لاپتہ شخص کی لاش برآمد

515

بلوچستان کے علاقے خضدار سے لاپتہ شخص کی برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے زیدی سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسکی شناخت محمد اعظم جاڑوزئی کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ شخص گذشتہ روز سے لاپتہ تھا آج اس کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔