خضدار: طلباء کی جبری گمشدگی کیخلاف شاہراہ احتجاجاً بند

264

بلوچستان کے ضلع خضدار سے پاکستانی فورسز  کے ہاتھوں دو طالب علموں کی جبری گمشدگی کیخلاف گری گریشہ کے مقام پرلواحقین و علاقہ مکینوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بند کردیا ہے۔

شاہراہ بند ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی جبکہ کئی مسافر بھی پھنس گئے ہیں۔

خیال رہے گریشگ سے دو طالب علموں سراج نور اور محمد عارف کو پاکستانی فورسز نے اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا جب وہچھٹیاں گذارنے اپنے آبائی علاقے آئے تھیں۔

لاپتہ ہونے والوں میں سراج نور سرگودھا یونیورسٹی میں لاء ڈپیارٹمنٹ میں 6 سمسٹر کا طالب علم ہے جبکہ محمد عارف نے بلوچستانیونیورسٹی سے ایم اے 2022 میں مکمل کیا۔

حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے جبکہ مختلف مکاتب فکر نوجوانوں کی جبری گمشدگی کی مذمت کررہےہیں۔