خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔ سنیٹیر مشتاق احمد

515

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی نجی جیل میں قید شہری خان محمد مری کے بیوی بچوں کو بازیاب کروایا جائے۔

پاکستانی سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ دُکی کے علاقے میں خان محمد مری کے بیوی بچے نجی جیل میں ہیں، انہیں بازیاب کروا کر معاملہ انسانی حقوق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ غریب آدمی کی آواز بنے اور ظلم ختم ہونا چاہیے، بلوچستان میں وسائل پر ظلم ہو رہا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ بہت اختلاف ہیں مگر اُس کے جو ساتھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے، ہمیں اصولوں کے ساتھ چلنا چاہیے۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اعظم سواتی کو ایک ٹویٹ پر گرفتار کیا گیا لیکن پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے پر کوئی بات نہیں کرتا، پارلیمنٹ ہاؤس کی توہین پر کوئی بات نہیں کرتا، دبئی کا ٹریفک سگنل پاکستان کے قانون سے زیادہ طاقتور ہے۔