حق دو تحریک نے مکران میں دفعہ 144 کے نفاظ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

186

حق دو تحریک کے رہنما حسین واڈیلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دفعہ 144 نفاذ کے خلاف وکیل ریاض احمد کے معرفت بلوچستان ہائی کورٹ کوئٹہ میں پیٹیشن داخل کردی ہے۔

جبکہ تربت میں دفعہ 144 کو حق دو تحریک کے رہنما نوید نصیر بلوچ نے بھی ایڈوکیٹ ریاض احمد کے معرفت چیلنج کردیا۔

ہائی کورٹ بلوچستان نے دونوں اضلاع میں 144 کے خلاف داخل پٹیشنز کی سماعت کل یکم فروری مقرر کردی ہے۔

ہائی کورٹ کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ھوم سیکشن آفیسر ھوم، ڈپٹی کمشنر گوادر ڈپٹی کمشنر تربت کو نوٹس جاری کردیئے۔

اس موقع پر حسین واڈیلہ نے کہا دفعہ 144 کا نفاذ انسانی حقوق کے خلاف ہے اور دفعہ 144 آئین کی دفعات 15، 16،19 سے متصادم ہے۔

واڈیلہ نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ دفعہ 144 کا نفاذ دستور پاکستان کے تحت اظہار آزادی، فریڈم آف اسمبلی، فریڈم آف موومنٹ کا حق شہریوں سے چھیننے کے مترادف ہے۔