تمپ: جبری طور پر لاپتہ نوجوان بازیاب

277

فورسز کے ہاتھوں حراست بعد جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا نوجوان گذشتہ شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کے رہائشی مصدق بلوچ ولد رحیم کے نام سے ہوئی ہےجسے گذشتہ سال 27 دسمبر کو فورسز نے حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے تھے

تاہم آج نوجوان بازیاب ہوکر اپنے کو پہنچ گیا، انکے قریبی ذرائع نے نوجوان کی بازیاب کی تصدیق کردی ہے

یاد رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے جہاں کچھ لاپتہ افراد بازیاب ہوئے ہیں تاہم لاپتہافراد کی بازیابی کے لئے آواز اٹھانے والی تنظیموں کے مطابق مزید افراد جبری گمشدگی کا شکار بھی ہوئے ہیں ۔

تنظیم کے مطابق بلوچستان میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے 20 ہزار سے زائد افراد ماورائے عدالت جبری گمشدگی کاشکار ہوئے ہیں جن میں واضح تعداد سیاسی طلباء و لیڈروں کی ہے۔