تربت کے علاقے اسٹار پلس چوک پر قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔