تربت: مزید ایک نوجوان فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

341

بلوچستان کے ضلع کیچ سے مزید ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز چھ جنوری کو پاکستان فورسز نے تربت بلوچی بازار آپسر سے رات گئے شمس صالح ولد ماسٹر صالح کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر سے حالیہ دنوں جبری گمشدگی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جہاں تعداد زیادہ تر نوجوانوں کی ہے۔

کیچ میں حالیہ دنوں جبری گمشدگی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلخصوص فورسز کے ہاتھوں طالب علم و نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔