بولان میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے دوران چیکنگ مسلح افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل مقبول احمد ابڑو شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر سی ایم ایچ سبی منتقل کیا گیا جہاں سے مزید علاج کیلئے شدید زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔