بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو بھیجے گئے اپنے ایک بیان کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بولان کے علاقےڈھاڈر سنی میں یوفون کمپنی کے ایک ٹاور کے مشینری کو راکٹ و دیگر اسلحہ سے تباہ کردیا۔
جیئند بلوچ نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی مواصلاتی کمپنیوں پر پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ وہ قابض پاکستانی فوج کی ایماء پرٹاوروں کی تنصیب و دشمن کی سہولت کاری ترک کردیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ قابض فوج و اس کےسہولت کاروں پر ہمارے حملے جاری رہینگے۔