بلوچ جہد سے منسلک تاج محمد مری انتقال کرگئے

657

بلوچ جہد کار تاج محمد مری انتقال کرگئے۔ وہ بھٹو دور سے جہد سے منسلک تھے۔

اطلاعات کے مطابق 80 سالہ بلوچ جہدکار تاج محمد مری چار روز قبل انتقال کرگئے۔ متوفی طویل عرصے سے بلوچ جہد سے منسلک تھے جبکہ اس دوران انہوں نے اپنے وطن سے ہجرت بھی کی۔

تاج محمد کا بنیادی تعلق کوہلو کے علاقے چمالنگ سے تھا۔ ان کے وفات پر مختلف حلقوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔