ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بلیدہ کا رہائشی جانبحق

730

مشرقی بلوچستان کا رہائشی ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جانبحق ہوگیا۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی فورسز نے تیل کے کاروبار کرنے والے چھوٹے گاڑیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں تحصیل بلیدہ گلی کا رہائشی عبید شیر جانبحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بےروزگاری کے باعث اکثر نوجوان ایرانی تیل اور دیگر ایشا خورد و نوش کی ترسیل کے کاروبار سے منسلک ہیں تاہم انہیں ایرانی اور پاکستانی فورسز کی جان لیوا حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے گذشتہ سال بلوچستان کے علاقوں چاغی اور زاہدان میں اس طرح کے واقعات پیش آئے جن سے کئی ڈرائیور اپنے جان سے ہاتھ دو بیٹھے۔