افغانستان: سابق خاتون رکن اسمبلی قتل

461

افغانستان کے سابق حکومت میں رُکنِ پارلیمان رہنے والی مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گارڈ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن مرسل نبی خانزادہ کے گھرمیں ایک مسلح شخص گھس آیا جسے اُن کے گارڈ نے روکنے کی کوشش بھی کی  لیکن مسلح شخص کی فائرنگ میں خاتون سابقرکن اسمبلی اور ان کا گارڈ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ خاتون رکن اسمبلی کے بھائی شدید زخمی ہیں جنہیںقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے کئی سابق سیاسی رہنما بیرون ملک جاچکے ہیں جبکہ اس سےقبل مختلف اوقات سابق فوجی اور سرکاری و پولیس افسران بھی قتل ہوئے ہیں

افغانستان میں طالبان حکومت آنے کے بعد عالمی اداروں کی جانب سے ان واقعات کا ذمہ دار طالبان حکومت کو ٹھہرایا گیا ہے

واقعہ کے حوالے طالبان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگیا اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہمپولیس قاتل کو جلد گرفتار کرلے گی۔