آئندہ احتجاج ہوا تو سب کو جیل میں بند کرینگے۔ آصف غفور

3516

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤں اور گرفتاریوں کے بعد کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا دورہ گوادر، حالات کا جائزہ لیا۔

آصف غفور نے اپنے دورے کے دوران علاقے کے معززین اور مقامی انتظامیہ سے ملاقات کی۔

گوادر کے بزرگ مقامی رہنما واجہ سلیمان بلوچ نے کہا کہ کور کمانڈر نے ہمیں اپنے پاس بلا کر کہا کہ اگر آئندہ پورٹ اور ائیرپورٹ کے شاہراؤں کو بند کیا تو سب کو جیل میں ڈالوں گا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے واضح کیا جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے ہم مولانا کے ساتھ مل کر دھرنا دیتے رہیں گے ۔

سلیمان نے کہا کہ کور کمانڈر کے دورہ کے موقع پر مجھ سمیت کئی کونسلراںن کو کوسٹ گارڈ کیمپ بلا گیا تو ہم نے سمجھا یہ مسائل کا حل نکالیں گے لیکن انہوں نے ہمیں دھمکی دی کہ احتجاج کا راستہ ترک کرو۔

سلیمان بلوچ نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے اور اپنے مطالبات کی حق میں احتجاج کرتے رہیں گے۔