گورکوپ میں فوجی آپریشن جاری

520

بلوچستان کے ضلع کیچ میں آج صبح پاکستان فوج نے فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سمیت جاسوسی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ و گردنواح میں زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔ علاقائی ذرائع کے مطابق پاکستان فوج کی گاڑیوں کے قافلوں کو گورکوپ کے پہاڑوں سلسلوں کیجانب جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ فضاء میں جاسوس طیاروں و ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا گیا ہے۔

آپریشن میں کسی بھی قسم کے نقصانات کی تاحال اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے جبکہ حکام نے بھی تاحال اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔