پنجگور: نوجوان کی لاش برآمد

300

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے پولیس نے ایک لاش برآمد کرکے اسپتال منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور سے پولیس نے ایک شخص کی لاش برآمد کرکے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی شناخت خلیل احمد ولد علی احمد سکنہ تارآفس کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا، تاہم موت کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کچھ کہا جاسکتا ہے۔