مند: فورسز قافلے پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک

525

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند کے پہاڑی علاقے شیراز میں پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصلات کے مطابق نیلگ اور چُکاپ کے درمیان چُکاپ کئور (ندی) میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر گھات لگائے مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے اطلاعات ہیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز پر گشت کے دوران فائرنگ کی۔ جس سے چار اہلکار ہلاک ہوگئے۔

حملے کے بعد ضلعی ہیڈ کواٹر تربت سے دو گن شیپ ہیلی کاپٹروں کو مند کی جانب پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق شیزاز کے پہاڑی سلسلے میں شیلنگ کی جاری ہے۔