قلات سے نوجوان کی لاش برآمد

239

قلات سے لاش برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل منگچر ڈیم سے نعش برآمد ہوئی ہے، اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو میڈیکل معائنہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے-

قلات انتظامیہ کی مطابق مقتول کی شناخت سعد الله ولد خان محمد قوم لانگو سکنہ زرد عبداللہ کے نام سے ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے-

تاہم قتل کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، مزیدتفتیش مقامی پولیس کررہی ہے۔