سبی: ایک شخص کی لاش برآمد

282

بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہے۔

بلوچستان کے ضلع سبی میں پھاٹک ریلوے لائن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ برآمد ہونے والے لاش کی شناخت طفیل ولد علی بخش سکنہ اوستہ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے حالیہ کچھ دنوں سے بلوچستان بھر سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ گذشتہ دنوں بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں برساتی نالے سے ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ 53 سالہ محمد بخش ولد محمد رمضان کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب بسیمہ کلغلی سے محمد ادریس ولد محمد ابراہیم سکنہ کھٹان لطیف آباد خضدار کی لاش برآمد ہوئی۔

اس کے علاوہ گذشتہ روز بلوچستان کے علاقے قلات منگچر سے انتظامیہ کو ایک نوجوان کی لاش ملی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل زہری سے عبدالوحید لوٹانی کی لاش برآمد ہوئی تھی۔

قلات سے برآمد لاش کی شناخت شناخت سعد الله ولد خان محمد لانگو نام سے ہوئی جسے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا-