دیوی کالی قلات کا تہوارجاری

452

ہندوؤں کی ایک بڑی آبادی بلوچستان میں آباد ہے جہاں ہندو برادری اپنے تہوار پورے جوش و خروش سے مناتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات میں ہندوؤں کا تاریخی مندر ،کالی مندر کا سالانہ تین روزہ میلہ جاری ہے، میلے میں بلوچستان کے علاوہ پاکستان بھر سے ہندو برادری شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

ہندؤں کا کہناہے کہ ہمیں یہاں ہرقسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے۔

میلے میں ہندو برادری خصوصی دُعاؤں کا اہتمام کرتی ہیں اور ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کرتے ہیں۔

ہندو برداری کا کہنا ہے کہ ہم اپنا ہر تہوار مذہبی جوش جذبے اور آزادی کے ساتھ مناتے ہیں سالانہ میلے میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔

میلے میں کھانے پینے کے خصوصی اسٹال بھی لگانے گئے ہیں اور لنگر بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

کوئٹہ سے ایک سو تیس کلومیٹر دور جنوب میں تاریخی شہر قلات واقع ہے۔ قلات بازار میں آمنے سامنے ہندوؤں کے دو محلے ہیں اور یہیں ایک برسوں پرانا مندر ہے۔

مندر کا نام کالی قلات والی کے نام سے مشہور ہے جہاں ہر سال میلہ ہوتا ہے۔ یہاں عبادت کے علاوہ بھجن گائے جاتے ہیں اور منتیں مانگی جاتی ہیں۔ تین روزہ میلے کے اختتام پر لوگ پرساد لے کر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔

اس مندر کے منتظم اور ہندوؤں کے پیشوا کا کہنا ہے کہ کالی دیوی کے ایشیا میں دو میلے ہوتے ہیں ایک قلات میں اور دوسرا کلکتہ میں۔