بلوچ گلوکارہ ایوا بی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

840

معروف بلوچ گلوکارہ ایوا بی نے منگنی کے ایک ماہ بعد شادی کرلی۔

ایوا بی نے دسمبر 2022 میں گلوکار و سوشل میڈیا اسٹار مدثر قریشی سے خاموشی سے منگنی کرلی تھی۔

گلوکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے کیپشن میں منگنی سے متعلق کوئی بات نہیں لکھی تھی، البتہ انہوں نے انگوٹھی کی تصاویر اور منگنی کے کیک کی تصاویر شیئر کی تھی۔اور اب انہوں نے منگنی کے ایک ماہ بعد ساتھی گلوکار مدثر قریشی سے شادی کرلی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز کو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر بھی کیا۔

ایوا بی نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں خدا کے شکر ادا کی۔

واضح رہے کہ ایوا بی کے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے گانے ’کنا یاری‘ کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا گیا تھا اور وہ مذکورہ گانے کی وجہ سے عالمی سطح پر بھی مشہور ہوئی تھیں۔

تاہم ایوا بی نے گلوکاری کا آغاز پہلے ہی کردیا تھا، انہوں نے تین سال قبل 2018 میں انسٹاگرام پراپنا پہلا ریپر گانا شیئر کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا۔