گوادر: پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ مولانا ہدایت الرحمٰن کیخلاف درج کیا جائے – وزیراعلیٰ

235

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے مبینہ طور پر حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔

وزیر داخلہ ضیا لانگو نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ اشتعال انگیزی کی وجہ سے نوجوان پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کا وقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات نا قابلِ برداشت ہیں۔ چیئرمین حق دو تحریک کیخلاف ایف آئی آر کاٹی جائے۔