گوادر مظاہرین اور فورسز میں تصادم، 1 اہلکار ہلاک

584

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دوسرے روز حالات کشیدہ ہیں۔ گذشتہ دنوں فورسز کی جانب سے حق دو تحریک کے دھرنے پر کریک ڈاؤن اور رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف خواتین، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں۔

شہر اور مکران کوسٹل ہائی وے پر مظاہرین اور فورسز کے درمیاں وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ھوائی فائرنگ اور شیلنگ کررہے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین کی تشدد سے ایک پولیس اہلکار یاسر ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شہر میں انٹرنیٹ اور فون سروس کی بندش کی وجہ سے مزید معلومات نہیں آسکے۔

مقامی صحافی کے مطابق شہر اور زیرو پوائنٹ سے وڈیو اور تصویریں لے کر وہ تربت یا لسبیلہ آکر اپنے اداروں کو بھیج دیتے ہیں۔

حق دو تحریک نے اپنے گرفتار کارکنوں کی رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔