گوادر: حوالات میں قیدی نے خودکشی کرلی

388

جوڈیشل حوالات گوادر میں قیدی نے پھندا لگاکر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل حوالات گوادر میں زیر سماعت قیدی نے خود کشی کی ہے اس ضمن میں جوڈیشل حوالات ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی اعجاز ولد جمعہ سکنہ سربندن جو مقدمہ فرد نمبر 211/2022 بجرم زیر دفعہ 337 اے، 353، 186، 427، 504 ت پ کے تحت حوالات میں قید تھا-

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ قیدی بارک سے متصل غسل خانے میں چلا گیا لیکن کافی دیر گزرجانے کے بعد باہر نہیں نکلا جس پر غسل خانہ کا دروازہ توڑا گیا تو اس کی لاش غسل خانے کے چھت پر لٹکی ہوئی تھی۔

قیدی نے اپنے ازار بند سے پھندا لگاکر خودکشی کرلی، ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کی گئی۔