گوادر: بجلی بندش کے خلاف کوسٹل ہائی وے احتجاجاً بند

317

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بجلی کی بندش کے خلاف اتوار کے روز شنکانی در کے مقام پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دیا۔

جس کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہونے سے کئی مال بردار اور مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیسکو نے بلاجواز بجلی بند کرکے علاقے کو تاریکی میں ڈبو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز بلنگ اور طویل لوڈشیڈنگ روز کا معمول بنتا جارہا ہے۔ عملے کی کمی اور بلوں کی عدم تقسیم، اور بلنگ، زیادہ میٹر ریڈنگ اندراج کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

خیال رہے ضلع گوادر میں بجلی کا بحران طویل عرصے سے جاری ہے، حالیہ حق دو تحریک کا پہلا احتجاج مکران کوسٹل ہائی وے پر بجلی بحران کے خلاف شروع ہوا تھا۔