گریشہ میں گھر پر دستی بم حملہ

486

بلوچستان کے ضلع خضدار کے سب تحصیل گریشہ میں نامعلوم افراد نے گھر پر دستی پھینکا اور فائرنگ کی تاہم کسی قسم کےجانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ گذشتہ رات نو بجے کے قریب گریشہ کے علاقے زباد میں حاجی احمد ساسولی کے گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بمب سےحملہ کیا اور ساتھ ہی کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔

حملے میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی ہے جبکہ بعدازاں فورسز نے علاقے میں پہنچ کر شواہد جمع کرنے کا آغاز کردیا۔واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔